12 جنوری، 2010، 2:37 PM

ہندوستان اور بنگلہ دیش

ہندوستان اور بنگلہ دیش پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں

ہندوستان اور بنگلہ دیش پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں

ہندوستان اور بنگلہ دیش نے دہشت گرد کے مقابلے کے لیے تعاون سمیت پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے دہشت گرد کے مقابلے کے لیے تعاون سمیت پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

شیخ حسینہ نے پیر کی شام وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران جن اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی ان میں دہشت گردی، سکیورٹی، سرمایہ کاری، پانی اور بجلی کی تقسیم اہم ہیں۔

ہندوستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ شدت پسندی سے نمٹنے سے متعلق تین معاہدوں کے علاوہ بجلی کی تقسیم کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق ہندوستان نے بنگلہ دیش کو سینٹرل گرڈ سے دو سو پچاس میگا واٹ بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ایک ارب ڈالر کی امدادی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ہندوستان کی جانب سے کسی بھی ملک کو دی جانے والی یہ سب سے بڑی امدادی رقم ہے۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم اتوار کی رات دارالحکومت دلی پہنچی تھیں اور اس تین روزہ دورے کے دوران وہ اعلٰی حکام کے علاوہ بھارتی صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گی۔ اس دورے پر شیخ حسینہ کو اندرا گاندھی شانتی اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔

 

News ID 1015998

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha